اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہرات، بامیان،ننگرہار،بلخ ،تخار،فراہ اور نیمرو کے باشندوں نے کوبانی کا دفاع کرنے والوں کی حمایت میں مظاہرے کئے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مغرب کے نمائشی اتحاد کی بجائے ملکر اور سنجیدگی کے ساتھ داعش کے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا جائے دوسری طرف افغانستان کی کابل یونیورسٹی میں داعش سے تعلق کے شبہ میں متعدد طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم داعش کو پاکستان میں بھی ہمدردیاں حاصل ہیں۔
دوسری طرف افغان عسکریت پسندوں اورسرکاری کا کہنا ہے کہ داعش کو افغانستان میں مقامی افراد یا انفرادی سطح پر حمایت حاصل ہے تاہم ان کا کوئی سیٹ اپ ابھی نہیں بنا۔۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم داعش کو پاکستان میں بھی ہمدردیاں حاصل ہیں۔ شمال مغربی پاکستان میں کم از کم 5 پاکستانی طالبان کمانڈرز داعش میں شامل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں کی دیواروں میں داعش کے حق میں نعرے بھی درج ہیں۔ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی قومی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے حکومت کو داعش کے خطرے سے خبردار کیا تاہم پاکستانی اور افغان طالبان تنظیمیں داعش کی جانب سے منتخب کئے گئے خلیفہ پر بھی اختلاف رکھتی ہیں۔
.......
/169